قسط بندی

( قِسْط بَنْدی )
{ قِسْط + بَن + دی }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قسط' کے ساتھ فارسی مصدر 'بستن' سے مشتق صیغہ امر 'بند' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٦٨ء میں "مرآۃ العروس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - قسط کی مقرری، روپے کی ادائیگی کو چند مقررہ معیادوں میں بانٹنے کا عمل، حصّے باندھ کر ادائیگی، ادائیگی کے لیے جزو کا تعیّن۔
"جس کو جتنا مناسب ہو دیا جائے اور جو باقی رہ جائے اس کی قسط بندی کر دی جائے۔"      ( ١٨٦٨ء، مراۃ العروس، ١٦٠ )
  • settling for payment (of the revenue
  • or taxes
  • or a debt) by instalments;  an obligation for the discharge (of a debt) by instalments