قاضی القضات

( قاضیُ الْقُضات )
{ قا + ضِیُل (ا غیر ملفوظ) + قُضات }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قاضی' کے ساتھ 'ا ل' بطور حرف تخصیص لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم 'قضات' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٨٠ء میں "آب حیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - سب سے بڑا قاضی، منصف اعلٰی، چیف جسٹس۔
"ریاست بھوپال سے قاضی القضاۃ ریاست اور امیر جامعہ کا عہدہ پیش کیا گیا۔"      ( ١٩٨٧ء، سید سلیمان ندوی، ٣٢ )
  • the supreme judge