قادر البیان

( قادِرُ الْبَیان )
{ قا + دِرُل (ا غیر ملفوظ) + بَیان }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ صفت 'قادر' کے ساتھ 'ا ل' بطور حرف تخصیص لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم 'بیان' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩٦٨ء میں "خاکم بدہن" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - فصاحت سے گفتگو کرنے والا، جو کسی بات کو عمدہ طریقے سے بیان کرنے پر قدرت رکھتا ہو۔
"مرض کی اصل وجہ ڈاکٹروں کے نزدیک کثرت افکار تھی جسے مرزا کی زبان قادر البیان نے کثرت کار بنا دیا۔"      ( ١٩٦٨ء، خاکم بدہن، ٧٣ )