قائم و دائم

( قائِم و دائِم )
{ قا + اِمو (و مجہول) + دا + اِم }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ صفت 'قائم' کے ساتھ اردو حرف ربط 'و' لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم 'دائم' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت اور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٠٣ء میں "گنج خوبی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - ہمیشہ باقی رہنے والا، بہت دیر تک برقرار رہنے والا۔
"غلامی کے عمل کو قائم و دائم رکھنے کے لیے وہ رعیت کی زندگی کے تمام پہلوؤں کو متاثر کرتا ہے۔"      ( ١٩٨٦ء، تاریخ اور آگہی، ١١١ )