زہر قاتل

( زَہْرِ قاتِل )
{ زَہ + رے + قا + تِل }

تفصیلات


فارسی زبان میں اسم 'زہر' کے آخر پر کسرۂ صفت لگا کر عربی اسم 'قاتل' لگانے سے مرکب توصیفی 'زہر قاتل' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٤٩ء کو "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - مہلک زہر، ہلاک کر دینے والا زہر، سم قاتل۔
"وہ ادب کے لیے مقصد کو زہر قاتل سمجھتے ہیں اور جمالیاتی مسرت بھی دراصل ادب کا مقصد نہیں۔"      ( ١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ١٨٥ )
  • deadly poison