زیارت کدہ

( زِیارَت کَدَہ )
{ زِیا + رَت + کَدَہ }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'زیارت' کے ساتھ 'کدہ' بطور لاحقۂ ظرفیت لگانے سے مرکب 'زیارت کدہ' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦٩ء کو "دیوان غالب" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : زِیارَت کَدے [زِیا + رَت + کَدے]
جمع غیر ندائی   : زِیارَت کَدوں [زِیا + رَت + کَدوں (و مجہول)]
١ - وہ جگہ جس کی زیارت کی جائے، جہاں لوگ ازراہ تعظیم حاضری دیں۔
"میں جس زیارت کدہ میں بھی جاتا ہوں میرا مقصد تیری ملاقات ہے۔"      ( مشاہیر سرحد، عبدالقیوم، ٩٨ )