زہریلی ہنسی

( زَہْرِیلی ہَنْسی )
{ زَہ + ری + لی + ہَن (ن مغنونہ) + سی }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'زہریلی' کے ساتھ ہندی اسم 'ہنسی' لگانے سے مرکب 'زہریلی ہنسی' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٣ء کو "جاپانی لوک کتھائیں" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - ہنسی جو طنز آمیز ہو، طنزیہ ہنسی، تمسخر۔
"اس وقت لڑکی کے چہرے پر ایک زہریلی ہنسی تھی۔"      ( ١٩٨٣ء، جاپانی لوک کتھائیں، ١١٨ )