انگریزی زبان میں دو اسما Basket اور Ball سے مرکب ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصل معنی میں ہی مستعمل ہے۔ ١٩٦٢ء میں "تعلیم و تہذیب" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - ہاتھوں سے کھیلا جانے والا گیند کا ایک کھیل جس میں میدان کے دونوں سروں پر گڑے ہوئے بورڈوں میں لوہے کا ایک حلقہ اور اس میں بے پیندے کی جالی نصب ہوتی ہے (جس میں مقرر طریقے سے کھلاڑی گیند ڈالتے ہیں)۔
"باسکٹ بال میں اس سال یونیورسٹی ٹرافی ہمارے ہاتھ رہی۔"
( ١٩٦٢ء، تعلیم و تہذیب، ١٣١ )