زمام اقتدار

( زَمامِ اِقْتِدار )
{ زَما + مے + اِق + تِدار }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'زمام' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر عربی اسم 'اقتدار' لگانے سے مرکب اضافی 'زمام اقتدار' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٢ء کو "آتش چنار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - حکومت کی باگ دوڑ۔
"میں نے عوامی حکومت کے پہلے سربراہ کی حیثیت سے زمام اقتدار سنبھالی تو حکومت کا خزانہ خالی تھا۔"      ( ١٩٨٢ء، آتش چنار، ٢٨٧ )