زمردی پلاؤ

( زُمُرُّدی پُلاؤ )
{ زُمُر + رُدی + پُلا + او }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'زمردی' کے ساتھ فارسی اسم 'پلاؤ' لگانے سے مرکب 'زمردی پلاؤ' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٥ء کو "بزم آخر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - مختلف میووں اور بالخصوص پستے سے بنایا ہوا پلاؤ، پلاؤ کی ایک قسم۔
"سنہری پلاؤ، روپہلی پلاؤ، انناس پلاؤ، زمردی پلاؤ، مزعفر لیجیے ایک پلاؤ ہی کی کتنی قسمیں نکل آئیں۔"      ( ١٩٨٧ء، قومی زبان، کراچی، اکتوبر، ١٣ )