باسی پن

( باسی پَن )
{ با + سی + پَن }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ اسم صفت 'باسی' کے ساتھ لاحقۂ کیفیت 'پن' لگنے سے 'باسی پن' مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٨ء میں "نوابی دربار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - باسی ہونے کی حالت، تازہ نہ رہنے کی کیفیت۔
"خمیری روٹیاں - ٹھنڈی ہو کر اینٹھ اور ان میں باسی پن پیدا ہو گیا تھا۔"      ( ١٩٢٣ء، اہل محلہ اور نا اہل پڑوسی، ٣٠ )