حجم نگار

( حَجْم نِگار )
{ حَجْم + نِگار }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'حجم' کے ساتھ فارسی مصدر 'نگاشتن' سے صیغہ امر 'نگار' لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً سب سے پہلے ١٩٤١ء کو "تجربی فعلیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر )
١ - [ طب ]  عضو میں تغیرات حجم کی پیمائش کرنے والا آلہ جس کے ذریعے عروق کے انقباض یا انبساط کی تخمین کی جاتی ہے، انگریزی: Plethysmograph کا ترجمہ۔
"حجم نگار کے ذریعے جو ارح میں سے خون کے بہاؤ کی تعیین کی جا سکتی ہے۔"      ( ١٩٤١ء، تجربی فعلیات، ١٩٣ )