عربی زبان سے مشتق اسم 'حاتم' کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم صفت 'طائی' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً سب سے پہلے ١٦٧٨ء کو "کلیات غواصی" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - عرب کے ایک مشہور سخی کا نام جسے حاتم طائی بھی کہتے ہیں، اواخر دور جاہلیت میں تھا اور قبیلہ طے کے عبداللہ بن سعد کا بیٹا تھا۔ اس کی سخاوت و جوانمردی ضرب المثل ہے۔ یہ نام بطوئی تلمیح مستعمل ہے۔
"حاتم طائی . غیر معمولی شجاعت و سخاوت کی وجہ سے مشہور ہوا۔"
( ١٩٦٢ء، اردو انسائیکلوپیڈیا، ٥٨٤ )