عربی زبان سے مشتق اسم 'حاجت' کے ساتھ فارسی سے ماخوذ اسم 'روا' کے بعد 'ئی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٨٠ء کو "آب حیات" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - ضرورت احتیاج یا آرزو پوری کرنے کا عمل، مطلب برآری؛ مراد کا حصول۔
"حویلی گاؤں والوں کے لیے ایک پر اسرار محل کی طرح تھی جہاں سے ان کی حاجت روائی بھی ہوتی تھی اور گو شمالی کے احکام بھی جاری کیے جاتے تھے۔"
( ١٩٧٩ء، بدن کا طواف، ٢٢ )