حاضرالوقت

( حاضِرُالْوَقْت )
{ حا + ضِرُل (الف غیر ملفوظ) + وَقْت }
( عربی )

تفصیلات


دو عربی اسما 'حاضر' اور 'وقت' کے درمیان 'ا ل' بطور حرف تخصیص لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً سب سے پہلے ١٧٣٩ء کو "مثنویات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - موجود؛ مہیا، میسر۔
"انھوں نے . سید وحید الدین احمد صاحب بیخود حاضر الوقت سے یہ سطریں لکھوائیں۔"      ( ١٩١١ء، محاکمۂ مرکز اردو، ٣١ )