سنسکرت سے ماخوذ اسم صفت 'باسی' اور عربی زبان سے ماخوذ اسم 'خبر' سے مرکب ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩٥ء میں "لیکچروں کا مجموعہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - وہ خبر جو نئی نہ ہو، ایسی خبر جسے پہلے سنا جا چکا ہو۔
"کچھ خبریں بھی ہوتی تھیں جو قلیل اور باسی ہونے کے باوجود صحت کے لحاظ سے قابل اعتبار سمجھی جاتی تھیں۔"
( ١٩٣١ء، انگریزی عہد میں ہندوستان کے تمدن کی تاریخ، ١٢١ )