حتی الامکان

( حَتَّی الْاِمْکان )
{ حَت + تَل (ا ی غیر ملفوظ) + اِم + کان }
( عربی )

تفصیلات


عربی حرف 'حتّی' کے بعد 'ا ل' بطور حرف تخصیص لگا کر عربی ہی سے مشتق اسم 'امکان' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے اور تحریراً سب سے پہلے ١٨٠٩ء کو "دیوان شاہ کمال" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - جس قدر ممکن ہو، جہاں تک ہو سکے۔
"اس نے مجھ سے وعدہ کیا کہ وہ حتی الامکان کوشش کرے گا اور مجھے ایک ماہ کے اندر جواب دے گا۔"      ( ١٩٨٢ء، میرے لوگ زندہ رہیں گے، ١١٠ )
  • to the extent of
  • or to the best of
  • one's power
  • or ability
  • or means;  as far as lies in (one's) power;  to one's utmost