حتی المقدور

( حَتّی الْمَقْدُور )
{ حَت + تَل (ا ی غیر ملفوظ) + مَق + دُور }
( عربی )

تفصیلات


عربی حرف 'حتّی' کے بعد 'ا ل' بطور حرف تخصیص لگا کر عربی ہی سے مشتق اسم 'مقدور' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٠٢ء کو "باغ و بہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - طاقت بھر، جہاں تک بن پڑے، جس قدر استطاعت یا استعداد ہو۔
"شہر کے خوبصورت علاقے میں فلیٹ لے کر اور اسے حتی المقدور سجا کر . گاؤں پہنچا۔"      ( ١٩٧٩ء، بدن کا طواف، ١٦٥ )
  • to the extent of
  • or to the best of
  • one's power
  • or ability
  • or mean's;  as far as lies in (one's) power;  to one's utmost