حجامت گھر

( حَجامَت گَھر )
{ حَجا + مَت + گَھر }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'حجامت' کے ساتھ سنسکرت سے ماخوذ اسم 'گھر' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً سب سے پہلے ١٩٤٣ء کو "سنگ و خشت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مذکر )
١ - وہ جگہ جہاں حجامت بنائی جائے، اصلاح خانہ۔
 ہر اک ادارہ ملی ہے اک حجامت گھر کہ ہو رہی ہے جہاں ملک و قوم کی اصلاح      ( ١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ٧٧ )