عربی زبان سے ماخوذ اسم 'حاضری' کے بعد 'کا' بطور حرف اضافت لگا کر انگریزی سے ماخوذ اسم 'رجسٹر' اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً سب سے پہلے ١٨٨٦ء کو "دستورالعمل مدرسین دیہاتی" میں مستعمل ملتا ہے۔