حالت اضافت

( حالَتِ اِضافَت )
{ حا + لَتے + اِضا + فَت }
( عربی )

تفصیلات


دو عربی اسما 'حالت' اور 'اضافت' کے درمیان کسرۂ اضافت لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً سب سے پہلے ١٨٨٩ء کو "جامع القواعد، آزاد" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - [ قواعد ]  کسی لفظ کی وہ حالت جو اس لفظ کے تعلق کو دوسرے لفظ سے ظاہر کرتی ہے، مضاف ہونے کی حالت۔
"بحالت اضافت ضمائر اضافی، اپنے، اپنا، اپنی کا استعمال ضمائر غائب و حاضر و متکلم کے ساتھ بھی کیا جاتا ہے۔"      ( ١٩٧٣ء، جامع القواعد (حصۂ نحو)، ٥٠ )