حالت رفعی

( حالَتِ رَفْعی )
{ حا + لَتے + رَف + عی }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'حالت' کے بعد کسرۂ صفت لگا کر اسم 'رفع' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'رفعی' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً سب سے پہلے ١٩٠٩ء کو "آئینہ اخلاق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - [ قواعد ]  فاعلی حالت، عربی میں اس حالت میں اسم کے آخر ضمہ ہوتا ہے۔
"حالت رفعی میں اسم کے آخر ضمہ ہوتا ہے۔"      ( ١٩٠٩ء، آئینہ اخلاق، ٦٦:٢ )