حالت ظرفی

( حالَتِ ظَرْفی )
{ حا + لَتے + ظَر + فی }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'حالت' کے بعد کسرۂ صفت لگا کر عربی ہی سے مشتق اسم 'ظرف' کے ساتھ 'ی' بطور نسبت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً سب سے پہلے ١٩٣٤ء کو "اساس اردو" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - [ قواعد ]  وہ حالت جب کسی اسم کا تعلق زمان یا مکان سے پایا جائے۔
"حالت ظرفی . جیسے وہ گھر میں ہے۔ وہ شام سے غائب ہے۔"      ( ١٩٣٤ء، اساس اردو، ٦٣ )