حالت مفعولی

( حالَتِ مَفْعُولی )
{ حا + لَتے + مَف + عُو + لی }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'حالت' کے بعد کسرۂ صفت لگا کر عربی ہی سے مشتق اسم 'مفعول' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً سب سے پہلے ١٩٧٣ء کو "جامع القواعد (حصہ نحو)" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث )
١ - [ قواعد ]  ترکیب نحوی میں کسی لفظ کے مفعول ہونے کی حالت۔
"دو ضمائر شخصی بحالت مفعولی کبھی ایک ساتھ اس طرح آ جاتے ہیں کہ مفعول قائم مقام فاعل اور اصل مفعولی کلمے کے تعین میں سننے والے کو دشواری ہوتی ہے۔"      ( ١٩٧٣ء، جامع القواعد (حصہ نحو)، ١٠٠ )
  • the accusative case