حب الوطن

( حُبُّ الْوَطَن )
{ حُب + بُل (ا غیر ملفوظ) + وَطَن }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'حب' کے بعد 'ا ل' بطور حرف تخصیص لگا کر عربی زبان سے ماخوذ اسم 'وطن' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٦٥٧ء کو "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - وطن کی محبت، اپنے ملک کی محبت، وطن دوستی۔
"حب وطن اور ثقافتی روایات کو بھی مناسب مقام حاصل ہے۔"      ( ملی ترانے (دیباچہ) )
  • love of one's country
  • patriotism