عربی زبان سے مشتق اسم 'حاشیہ' کے ساتھ فارسی مصدر 'آراستن' سے مشتق صیغہ امر 'آرا' لگا اور 'آرا' کے آخر پر چونکہ 'ا' ہے لہٰذا ہمزہ زاسد لگا کر 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً سب سے پہلے ١٩٣٤ء کو "غالب شکن" میں مستعمل ملتا ہے۔