صاحب اقتدار

( صاحِبِ اِقْتِدار )
{ صا + حِبے + اِق + تِدار (کسرہ مجہول ت) }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'صاحب' کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم 'اقتدار' لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٠ء کو "طلسم فصاحت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - اقتدار رکھنے والا، با اختیار، وہ شخص جسے بہت سارے اختیارات حاصل ہوں، حاکم۔
"اگر کہیں سے منافرت کی کوئی چنگاری شعلہ بننا چاہتی تھی تو نئے صاحب اقتدار لوگ دوڑ پڑتے تھے۔"      ( ١٩٨٩ء، افکار، کراچی، جولائی، ٦٩ )
  • ذی اِخْتِیار
  • حُکْمَران