صاحب الامر

( صاحِبُ الْاَمْر )
{ صا + حِبُل + اَمْر }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'صاحب' کے ساتھ عربی حرف تخصیص 'ا ل' لگا کر عربی اسم 'امر' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦١ء کو "فسانۂ عبرت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - امام مہدی آخر الزماں جو اثنا عشری عقیدے کے مطابق بچپن میں حکم خدا سے سامرا کے ایک غار میں داخل ہوئے اور پھر نہ نکلے۔ اب کہیں حکم خدا سے پوشیدہ ہیں اور ان پر بر امر الٰہی نازل ہوتا ہے۔
 غل ہے شادی خداداد مبارک ہووے صاحب الامر کا میلا مبارک ہووے      ( ١٩١٢ء، شمیم، مراثی (ق)، ١٧ )