طائر مجنوں

( طائِرِ مَجْنُوں )
{ طا + اِرے + مَج + نُوں }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'طائر' کے ساتھ کسرہ صفت لگا کر عربی اسم صفت 'مجنوں' لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٥١ء کو "کلیات مومن" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - وہ پرندہ جس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ اس نے مجنوں کے سر پر آشیاں بنایا تھا۔"
 بید مجنوں ہو جو وحشت میں اٹھاؤں میں قلم خط کبوتر کو جو دوں طائر مجنوں ہو جائے      ( ١٨٧٠ء، الماس درخشاں، ٢١٧ )