ظ

( ظ )
{ ظوئے }
( اردو )

تفصیلات


اردو زبان کا حرف تہجی ہے۔ ١٨٠٨ء کو "دریائے لطافت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

حرف تہجی
١ - بلحاظ اصوات اردو حروف تہجی کا تینتیسواں، عربی کا سترھواں اور فارسی کا بیسواں حرف۔ یہ اردو یا فارسی کے صرف ان الفاظ میں آتا ہے جو عربی الاصل ہیں۔ عربی میں اس کا نام 'ظا' ہے جسے 'ظائے معجمہ' یا 'ظائے منقوطہ' بھی کہتے ہیں۔ زبان کی نوک جب مسوڑھوں سے لگتی ہے تو یہ ادا ہوتا ہے (اس کا کوئی بدل نہیں) یہ کلمہ کے شروع میں بھی آتا ہے اور درمیان و آخر کلمہ میں بھی جیسے، ظاہر، اظہار اور غیظ وغیرہ۔ اردو میں اس کا نام ظوئے ہے اور اس کی آواز 'ز' سے ملتی جلتی نکلتی ہے۔ جمل کے حساب میں اس کی قیمت نو سو (900) ہے، یہ حرف شمسی ہے۔
"فہرست میں مندرجہ ذیل حروف شامل نہیں ہیں، ث، ص، ژ، ض، ط، ظ، ح اور ع کیونکہ اردو میں یہ صرف تحریری علامتیں ہیں اور کسی نئی آواز کی نمائندگی نہیں کرتے۔"      ( ١٩٨٨ء، نئی اردو قواعد، ٣٣ )
  • the twenty-third letter of the Urdu alphabet (the seventeenth of the Arabic
  • from which it is taken). It occurs only in words borrowed from the Arabic
  • or in the seconday (Persian and Hindustani) formations from sudr words. By the Arab it is usualy pronounced like a strongly articulated palatal Z
  • or (by some) like ? Z;  but the Persians and the Mohammadans of Hindustan give it the sound of ? Z. As a numeral it denotes 900