داناے راز

( داناے راز )
{ دا + نا + اے + راز }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'دانا' کے بعد 'ے' بطور حرف اضافت لگا کر فارسی اسم 'راز' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٥١ء سے "کلیات مومن" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مذکر )
١ - [ مجازا ]  اللہ تعالٰی
"وہ جہاں بیں اور دانائے راز قرار پایا جس کی نگاہیں ہر نیکی، بدی کو دیکھ لیتی تھیں۔"      ( ١٩٨٣ء، برش قلم، ٣٧٨ )