دارالشفا

( دارُالشِّفا )
{ دا + رُش (ا ل غیر ملفوظ) + شِفا }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'دار' کے بعد 'ال' بطور حرف تخصیص لگا کر عربی ہی سے مشتق اسم 'شفا' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٧٣٢ء سے "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مذکر )
١ - شفاخانہ، ہسپتال۔
"الگ الگ . جو . حمام وغیرہ بنے ان کی فہرست طولانی ہے اس میں ایک بڑے دارالشفا . کا ذکر بھی آتا ہے۔"      ( ١٩٥٣ء، تاریخ مسلمانان پاکستان، بھارت، ٣٢٣:١ )
  • a hospital