داستان سرا

( داسْتان سَرا )
{ داس + تان + سَرا }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'داستان' کے ساتھ فارسی مصدر 'سرائیدن' سے مشتق صیغہ امر 'سرا' بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت نیز اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٧٨٤ء سے "دیوان درد" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر )
١ - ایسا شخص جس کا پیشہ یا مشغلہ امرا وغیرہ کو رات کے وقت قصے سنانا ہوتا ہے کہ انہیں نیند جلد اور بآرام آسکے، اپنے جی یا اپنی یاد سے قصہ یا کہانی وغیرہ بیان کرنے والا، قصہ خواں۔
"اس قصے (قصہ مہر افروز و دلبر) کو پڑھتے ہوئے یہ بات سامنے آتی ہے کہ داستان گو کھڑی بولی کے علاقے کا رہنے والا ہے۔"      ( ١٩٧٥ء، تاریخ ادب اردو، ٢، ١٠٩٠:٢ )