دروں بین

( دَرُوں بِین )
{ دَرُوں + بِین }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'درون' کے ساتھ فارسی مصدر 'دیدن' سے صیغہ امر 'بین' بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٣٢ء سے "اساس نفسیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - [ نفسیات ]  تہہ تک پہنچنے والا، غور و فکر کرنے والا؛ باطنی حالت یا دل کی کیفیت دیکھنے والا۔
"دروں بیں فنکار گہری نظر اور شدت جذبات کے حامل ہوتے ہیں۔"      ( ١٩٨٠ء، نذر حمید احمد خاں، ٢٤١ )