باسک

( باسُک )
{ با + سُک }
( سنسکرت )

تفصیلات


واسک  باسُک

سنسکرت میں اصل 'واسک' ہے اس سے ماخوذ اردو زبان میں 'باسک' مستعمل ہے۔ اصل معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٠٣ء میں "ابراہیم نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : باسُکوں [با + سُکوں (و مجہول)]
١ - ہندو روایات کے مطابق وہ سانپ جس کے پھن پر زمیں قائم ہے، سانپوں کا سردار۔
"چاند سا چہرہ، باسک ناگ کے پیٹ کے مانند نرم جسم۔"      ( ١٩٠٦ء، ماہ نامہ 'مخزن' لاہور، ١٢، ٣٥:٢ )
  • the chief of serpents
  • which is fabled to support the universe
  • and which was used as a string to whirl the mountain Mandar in churning the ocean for amrat