دورغ گو

( دَورغ گو )
{ دَروغ (و مجہول) + گو (و مجہول) }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'دروغ' کے بعد فارسی مصدر 'گفتن' سے صیغہ امر 'گو' بطور لاحقہ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩١١ء سے "سیرۃ النبیۖ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - جھوٹا، جھوٹ بولنے والا، کاذب۔
"اس موضوع خاص میں یہ کتاب خود بے سند ہے ثانیا یہ روایت کلبی سے ہے جو مشہور دروغ گو ہے۔"      ( ١٩١١ء، سیرۃ النبیۖ، ١٨٠:١ )