آنکھ میں

( آنْکھ میں )
{ آنْکھ (ن غنہ) + میں (ی مجہول) }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'آنکھ' کے ساتھ 'میں' حرف اضافت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٨٨٤ء میں "سفرنامہ سید احمد خاں" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - نظروں میں، نزدیک، سامنے۔
"پنجاب کے لوگوں نے دنیا کی آنکھ میں اور غیر قوموں کی نگاہ میں اپنی قدر و منزلت کو قائم کیا۔"      ( سفرنامہ سرسید احمد خاں، ١٨٨٤ء، ٢ )