آئی سی ایس

( آئی سی اَیس )
{ آ + ای + سی + اَیس (ی لین) }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی سے اردو میں ماخوذ اسم 'آئی' کے ساتھ انگریزی سے ماخوذ مخففات 'سی ایس' کو بڑھانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩٣٠ء میں "مضامین فرحت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - برصغیر میں برطانوی عہد کے انتظامی شعبے کی اعلٰی ملازمت یا اس کا رکن، انڈین سول سروس کا مخفف۔
"اگر آئی، سی، ایس والے نہ ہوتے تو ہندوستان کا کام کیسے چلتا۔"      ( مضامین فرحت، ١٩٣٠ء، ٣، ٣٢ )
  • I.C.S