آئین جہانبانی

( آئِینِ جَہانْبانی )
{ آ + ای + نے + جَہاں + با + نی }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی سے اردو میں ماخوذ اسم 'آئی' کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد فارسی سے ماخوذ اسم 'جہانبانی' بڑھانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٣٧ء کو "دنیائے تبسم" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر )
١ - حکمرانی کا ضابطہ، حکومت کرنے کا اصول۔
"موجودہ ہوم گورنمنٹ کا آئین جہانبانی جداگانہ ہے۔"      ( دنیائے تبسم، ١٩٣٧ء، ٩٣ )