فارسی میں اسم 'آئینہ' کے آخر میں چونکہ 'ہ' ہے اس لیے کسرہ اضافت لگانے کے لیے ہمزہ زائد لایا گیا اور فارسی ہی سے اسم 'انگار' کے ساتھ 'ی' لاحقہ نسبت لگانے سے مرکب 'آئینۂ انگاری' بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٣٩ء کو "ستہ شمسیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔