آئینہء چینی

( آئِینَہءِ چِینی )
{ آ + ای + نَہ + اے + چی + نی }

تفصیلات


فارسی سے ماخوذ اسم 'آئینہ' کے آخر میں چونکہ 'ہ' ہے اس لیے کسرہ اضافت لگانے کے لیے ہمزہ زائد لایا گیا اور سنسکرت سے ماخوذ اسم 'چینی' بڑھانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩١٢ء کو "محل خانہ شاہی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - چین کا بنا ہوا آئینہ جو آئینے کی اعلٰی قسم میں شمار ہوتا ہے۔
"دونوں رخسارے آئینہ چینی تھے۔"      ( محل خانہ شاہی، ترجمہ، ١٩١٢ء، ٥ )