آئیں بائیں شائیں

( آئیں بائیں شائیں )
{ آ + ایں (ی مجہول) + با + ایں (ی مجہول) + شا + ایں (ی مجہول) }
( مقامی )

تفصیلات


بحوالہ "حکایت الصوت" اسم صوت ہے اور بغیر کسی لسانی تخصیص کے اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں ١٨٨٧ء کو "جام سرشار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم صوت ( مؤنث )
١ - اول جلول زٹل نیز بے سروپا کلام، مہمل بات۔
 تیز نگاہ ناز چلے آئیں بائیں شائیں اندھا کوئی ہوا تو کوئی کانہ ہو گیا      ( ظریف لکھنوی، ١٩٣٧ء، ٢٢:١ )