غیر جانبدارانہ

( غَیر جانِبْدارانَہ )
{ غَیر (یائے لین) + جا + نِب + دا + را + نَہ }

تفصیلات


عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'غیر' کے بعد عربی اسم 'جانب' کے ساتھ فارسی مصدر 'داشتن' سے صیغہ امر 'دار' لگا کر 'انہ' بطور لاحقۂ صفت و تمیز لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٧ء کو "پاکستان کیوں ٹوٹا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی
١ - جانبداری کے ساتھ نہ ہونا، طرفداری کے طور پر نہ ہونا۔
"نہرو کا ترقی پسندانہ اور غیر جانبدارانہ موقف بھی بھارت اور روس کے تعلقات کو مضبوط بنانے کا باعث بنا۔"      ( ١٩٨٧ء، پاکستان کیوں ٹوٹا، ٢٠٣ )