عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'غیر' کے بعد عربی اسم 'ذمّہ' لگانے کے بعد فارسی مصدر 'داشتن' کا صیغہ امر 'دار' لگا کر 'انہ' بطور لاحقۂ صفت و تمیز لگانے سے مرکب بنا۔ ١٩٨٦ء کو "روداد چمن" میں اردو زبان میں بطور صفت و متعلق استعمال ہوتا ہے۔
"چونکہ . ہم کو سمری طور پر غیر ذمہ دارانہ اور شر پسند نہیں قرار دیا گیا تھا، ہم نے بھی تعاون کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کی۔"
( ١٩٨٦ء، رودادِ چمن، ٢٠ )