صحرا بہ صحرا

( صَحْرا بَہ صَحْرا )
{ صَح (فتحہ ص مجہول) + را + بَہ + صَح (فتحہ ص مجہول) + را }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'صحرا' کی تکرار کے درمیان 'بہ' بطور حرف جار لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١٧ء کو "نقوش مانی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - جنگل جنگل، دشت بدشت، (مجازاً) ہر جگہ، ہر طرف۔
 کچھ سنیں ہم بھی تو کس کی دھن میں آوارہ ہے تو ڈھونڈتا ہے کس کو یوں صحرا بہ صحرا سو بہ سو      ( ١٩١٧ء، نقوش مانی، ٤٤ )