صحت نفس

( صِحَّتِ نَفْس )
{ صِح + حَتے + نَفْس }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'صحت' کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم 'نفس' لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٤ء کو "اختری بیگم" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - ذہن و دماغ کی درستی۔
"میں میاں جان بحالتِ صحت نفس و ثباتِ عقل باقرار صالح تصدیق کرتا ہوں۔"      ( ١٩٢٤ء، اختری بیگم، ١٦٣ )