عربی زبان میں ثلاثی مجرد سے مشتق صیغہ اسم فاعل 'باصر' کے ساتھ عربی قواعد کے مطابق 'ہ' بطور لاحقۂ تانیث لگنے سے "باصرہ' بنا۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٠١ء میں "رمزالعاشقین" میں مستعمل ملتا ہے۔