ظلمات

( ظُلْمات )
{ ظُل + مات }
( عربی )

تفصیلات


ظُلْم  ظُلْمات

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'ظلمت' کی جمع ہے۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٥٨٢ء کو "کلمۃ الحقائق" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - اندھیرا، تاریکیاں، اندھیرے (اردو میں بطور واحد مستعمل)۔
 طلسمِ جہاں میں جو ظلمات کی رات تھی میں وہاں دل نشیں اسم کی روشنی میں رہی      ( ١٩٨٢ء، ساز سخن بہانہ ہے، ٦٢ )
٢ - وہ تاریک مقام جس کے بارے میں مشہور ہے کہ وہاں آبِ حیات کا چشمہ ہے۔
 اوراق کے ظلمات میں تا عمر رہا تو آب حیات کے لیے سرگرداں      ( ١٩٧٥ء، خروش خم، ١٩٧ )
  • darkness
  • regions of darkness;  a dark place where the water of immortality is said to be