درویش صفت

( دَرْویش صِفْت )
{ دَر + ویش (ی مجہول) + صِفَت }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'درویش' کے ساتھ عربی سے ماخوذ اسم 'صفت' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٧٠ء سے "یادوں کی برات" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر )
١ - درویش جیسی خوبیوں والا، منکسرالمزاج، نیک، قناعت پسند۔
"میں نے تمنا کی تھی کہ اللہ اس درویش صفت رئیس زادے سے ملائے۔"      ( ١٩٧٠ء، یادوں کی برات، ٢٢٣ )