باصر

( باصِر )
{ با + صِر }
( عربی )

تفصیلات


بصر  باصِر

عربی زبان میں ثلاثی مجرد سے اسم فاعل مشتق ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٥٣٤ء میں 'محمود دریائی، کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
جنسِ مخالف   : باصِرَہ [با + صِرَہ]
جمع استثنائی   : باصِرِیْن [با + صِرِیْن]
جمع غیر ندائی   : باصِروں [با + صِروں (و مجہول)]
١ - دیکھنے والا، بصارت رکھنے والا۔
 مغفرت یہ ہیں وہ غفاریہ مخبر وہ خبیر یہ ہیں رحمت وہ رحیم اور یہ باصر وہ بصیر      ( ١٨٩٤ء، سجاد رائے پوری، مرثیہ، ٣ )